تعارف و منشور

ارائیں کمیونٹی پاکستان

← واپس پرنٹ / محفوظ کریں 🌐 ویب سائٹ دیکھیں

ارائیں کمیونٹی پاکستان (رجسٹرڈ)

بانی و مرکزی چیئرمین: میاں مطیع الرحمان ارائیں

تعارف و منشور

گزشتہ ادوار میں ارائیں برادری کے مسائل اجاگر کرنے اور فلاح و بہبود کیلئے مختلف تنظیمیں بنتی رہیں اور مختلف وجوہات کی بناء پر اپنے مقاصد کو پایۂ تکمیل تک نہ پہنچا سکیں۔ ارائیں برادری کے مسائل دن بدن اور سنگین ہوتے گئے۔ اب برادری کیلئے درد رکھنے والے لوگ مختلف جگہوں پر بیٹھ کر ان مسائل پر تبادلۂ خیال تو کرتے ہیں لیکن اجتماعی طور پر آواز نہیں اُٹھاتے۔

ان تمام چیزوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ایک تنظیم ارائیں کمیونٹی پاکستان کا آغاز کیا جا رہا ہے جو وقتاً فوقتاً اپنی ارائیں برادری کی آواز بنے گی۔ جس میں پورے پاکستان کے ہر شہر سے ارائیں برادری کے ممبرز (نوجوان، مرد و خواتین، طلباء و طالبات) شامل ہو سکیں گے جو صرف اپنی ارائیں برادری کے لئے نیک جذبات رکھتے ہوں، خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی، مذہبی، سماجی جماعت سے ہو۔

امید ہے کہ آپ ہماری کوششوں میں ہمارا ساتھ دیں گے اور باقاعدہ ارائیں کمیونٹی پاکستان کے ممبر بن کر اپنے شہر کے لئے اپنی صلاحیتوں کے مطابق اپنی خدمات پیش کریں گے۔ ہم ارائیں کمیونٹی پاکستان کے پلیٹ فارم پر مندرجہ ذیل نکات پر کام کرنے کی کوشش کریں گے:

  1. عقیدۂ ختمِ نبوت کا دفاع، ناموسِ رسالت ﷺ کا تحفظ اور مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنا۔
  2. نظریۂ پاکستان کی حفاظت کرنا اور اس سلسلہ میں اپنے اسلاف کی تابندہ روایات کو اُجاگر کرنے کیلئے تقریبات کا انعقاد کرنا۔
  3. کمیونٹی میں اتحاد و اتفاق کی فضاء قائم کرنے کیلئے برادری کے کسی بھی وجہ سے ناراض افراد میں صلح کی کوشش کرنا۔
  4. تعلیمی نصاب میں مثبت تبدیلیوں کیلئے کوشاں رہنا، جس میں غیر مسلموں کی بجائے مسلمانوں کے اقوال کو اُجاگر کرنا۔
  5. کمیونٹی کے بے روزگار افراد کو روزگار کی فراہمی میں مدد کرنا اور اس سلسلہ میں ورکشاپس اور سیمینارز وغیرہ کا انعقاد کرنا۔
  6. ہر شہر میں بلڈ بینک کا قیام عمل میں لانا اور غریب افراد کو علاج معالجہ کی سہولیات میں تعاون کرنا۔
  7. غریب اور مستحق طلباء و طالبات کو ہر ممکن طور پر ان کی پڑھائی جاری رکھنے کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنا۔
  8. بچے اور بچیوں کی شادیوں کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ غریب بچیوں کی شادی کیلئے اسباب اور انتظامات کرنا۔
  9. خواتین کے بنیادی حقوق کی فراہمی اور معاشرتی ظلم و ستم کی شکار خواتین کیلئے بھرپور آواز اُٹھانا۔
  10. کمیونٹی کی فلاح کیلئے قانونی کمیٹیاں قائم کرنا جو برادری کے مستحق افراد کو فوری قانونی امداد دے سکیں۔
  11. ارائیں برادری کے نوجوان طبقے کو منفی سرگرمیوں اور برائیوں سے بچانے کی کوشش کرنا۔
  12. کمیونٹی میں میل جول کی فضاء کو بہتر بنانے کیلئے تقریبات کا انعقاد کرنا تاکہ کمیونٹی کے لوگ ایک دوسرے کے قریب آ سکیں اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شامل ہو سکیں۔
  13. ملک میں قدرتی آفات اور ایمرجنسی حالات میں متاثرین کی مدد کرنا اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے برادری کے وسیع تر مفادات کیلئے کوشاں رہنا۔
  14. کمیونٹی کے ممبران کو کسی بھی قسم کی مذہبی، سیاسی اور لسانی فرقہ واریت سے باز رکھنا۔

دفتر: فیز 6، سیکٹر A، پلازہ نمبر 4، ⁦DHA⁩ لاہور — رابطہ: ⁦+92-334-4040402⁩